Views: 21

کتب خانہ علامہ سید سلیمان ندوی

کتب خانہ

 

دار العلوم تاج المساجد میں ابتداء ہی سے ایک کتب خانہ کا قیام کیا گیا ہے یہ کتب خانہ پہلے مسجد کے شمالی دالان میں قائم کیا گیا تھا بعد میں باقاعدہ مستقل بلڈنگ میں منتقل کر دیا گیا جو ترقی کرتے کرتے اس مرحلہ پرپہنچ گیاہے کہ اب یہ مراجع دینی کے اعتبار سے مدھیہ پردیش کاسب سے بڑاکتب خانہ بن گیاہے،اس کتب خانہ میں بہترین علمی ذخیرہ جمع کردیاگیاہے،اس میں بڑی تاریخی اور فنی اہمیت کی قیمتی کتابیں ہیں جو اس حسن انتظام کے ساتھ رکھی گئی ہیں کہ تمام اہلِ علم واہلِ ذوق اس کو قدر اور پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں ،فرنیچر ،روشنی اور ہوا کا خیال رکھتے ہوئے جدید انتظام کے ساتھ کتابوں کی ترتیب ،رجسٹروں کی تکمیل،جدید انداز میں کیٹلاگ کی ترتیب، کتب خانہ کی نگہداشت اورقواعد وضوابط کی پابندی نے اس کتب خانہ کو بڑی اہمیت عطا کر دی ہے،کتب خانہ سے استفادہ کے لئے اس کی رکنیت ضروری ہے اوردارالعلوم سے وابستہ مقامی شائقین کے علاوہ بیرونی حضرات بھی اس کے ممبربن سکتے ہیں ۔

اوقافِ شاہی بھوپال کے ذمہ داروں نے بھی اپنے خزانہ علمی کو کتب خانہ دارالعلوم تاج المساجد بھوپال کی سپردگی میں دےدیاتھا ،چنانچہ یہ قدیم قیمتی کتب خانہ بھی اب کتب خانہ دارالعلوم تاج المساجد کی کلاہ افتخار کا طرہ امتیاز ہے ۔اس کتب خانہ میں کتابوں کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

الحمد للہ اس وقت دارالعلوم کے کتب خانہ میں ۲۵ہزار سے زائدکتابیں موجود ہیں جن میں سے اکثرعربی میں ہیں ،اس کے بعد اردواورفارسی کی ہیں ، انگریزی کی کتابیں نسبتاًکم ہیں ، یہ کتابیں ۵۵ادبی ،فکری اورعلمی موضوعات پرمشتمل ہیں ۔