Visits: 12

شعبۂ تعمیرات

 

تاج المساجد جس وقت قائم کیا گیا تھا اس وقت یہ تاریخی مسجد نا تمام اور زبوں حالی کا شکار تھی نیز اس کے آس پاس کی آراضی حکومت کی تحویل میں تھی لہذا دار العلوم کے بنیادی مقاصد میں سے ایک بڑا مقصد اس ناتمام مسجد کی تکمیل اور ارد گرد کی آراضی حاصل کر کے ان پر مناسب تعمیرات اور حفاظت کرنا تھا، دار العلوم میں روز اول سے اس مقصد کے لئے ایک علاحدہ شعبہ شعبۂ تعمیرات کے نام سے قائم ہے جس میں وقتا فوقتا تعمیرات ، اصلاحات ، رنگ وروغن اور صاف صفائی کا کام ہوتا رہتا ہے،مختلف ماہرین فن مزدور اور کاریگروں کا تقرر کیا جاتا ہے اور موقع بہ موقع ماہرین اور انجینئروں سے مشورےلیے جاتے ہیں ، دار العلوم کے بجٹ اور میزانیت کا ایک بڑا حصہ اس شعبہ اور اس کے ذریعہ کی جانی والی تعمیرات پر خرچ ہوتا ہے۔