Visits: 15

نائب امیر

مولانا ڈاکٹر حسین محمد صاحب ندوی

آپ سن ۱۹۵۳ ءمیں شاجاپور مدھیہ پردیش کے ایک ضلع میں پیدا ہوئےابتدائی تعلیم وہیں پر رہ کر حاصل کی پھر اپریل ۱۹۶۱ء میں دار العلوم تاج المساجد کے شعبۂ حفظ میں داخلہ لیا جہاں حفظ اور عربی کی تعلیم حاصل کی ، عالمیت اور فضیلت کی تکمیل کے لئے ۱۹۷۰ء میں دار العلوم ندوۃ العلماء چلے گئے ۱۹۷۵ء میں ندوہ سے فراغت کے بعد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی۔ یو۔ ایم۔ ایس میں داخلہ لیا جہاں سے ۱۹۸۰ء میں فارغ ہوئے ۔

علیگڑھ سے فراغت کے بعد بھوپال تشریف لے آئے ، فروری ۱۹۸۱ء میں مدھیہ پردیش کے شعبۂ صحت کے محکمہ طبّ یونانی سے جڑ گئے جہاں میڈیکل آفیسر کے عہدہ پر تقرر ہوا پھر ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ۲۰۱۱ء میں سپریٹنڈنٹ یونانی میڈیسن کے عہد ہ پر فائز ہوئے ، ۳۱ سال اس محکمہ کی خدمت کرنے کے بعد ۲۰۱۳ء میں سبکدوش ہوئے ۔

سن ۱۹۹۶ء میں آپ دار العلوم تاج المساجد کی مجلس شوریٰ کے ممبر نامزد کیے گئے ،۲۰۱۷ء میں آپ مجلس امارت کے ممبر بھی منتخب ہوئے، پھر ۲۰۲۲ء میں نائب امیر کے عہدے پر آپ کا انتخاب ہوا، ایک طویل مدت تک آپ نے رمضان المبارک میں دار العلوم تاج المساجد میں تراویح بھی پڑھائی ۔