Visits: 17

نائب مہتمم

آپ علامہ حبیب ریحان خان ندوی ازہری کے چھوٹے صاحبزادہ ہیں، جولائی ۱۹۷۳ء میں لیبیا کے شہر البیضاء میں پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد ماجد جامعہ اسلامیہ البیضاء میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے، وہیں البیضاء میں آپ کی ابتدائی تعلیم عرب اساتذہ کے ہاتھوں ہوئی وطن واپسی پر دار العلوم تاج المساجد بھوپال میں داخلہ ہوا اور ۱۹۹۲ء میں عالمیت کا امتحان پاس کیا ۱۹۹۴ء میں عالمی شہرت یافتہ درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تخصّص فی الفقہ والافتاء کے ساتھ فضیلت کی ڈگری حاصل کی، مزید تعلیم کے لئے لکھنؤ یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے جہاں سے ۱۹۹۶ء میں عربی ادب میں ایم۔اے اور ۲۰۰۲ء میں پی۔ایچ۔ڈی (ڈاکٹریٹ) کی ڈگری حاصل کی۔
۲۰۰۳/۲۰۰۴ء میں مدرسہ بورڈ میں عربی نصاب کی تیاری میں کلیدی رول ادا کیا، ۲۰۰۴ء میں دار العلوم تاج المساجد میں بحیثیت استاد دوم تقرر ہوا اور بہت جلد آپ نے طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کے درمیان قابلیت کا لوہا منوا لیا، ۲۰۱۴ء میں آپ کو استاد اول مقرر کیا گیا اور ۲۰۱۷ء میں آپ کو درجات عالیہ کا نگرانِ تعلیم بنایا گیا، آپ کی نایاب صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے جولائی ۲۰۲۰ء میں امیر دار العلوم کا مشیرِ تعلیم کے عہدے سے سرفراز کیا گیا، آخر کار ترقی کرتے کرتے آپ فروری ۲۰۲۳ء میں نائب مہتمم کے عہدۂ جلیلہ پر فائز ہوئے۔