اعلان برائے یک سالہ تعلیمی وتربیتی کورس از دار العلوم تاج المساجد
تدریس کا شمار فنون میں کیا جاتا ہے فنون اور ہنر تربیت و سیکھنے کے متقاضی ہوتے ہیں ایک طویل مدت سے فارغین مدارس کے لئے اس نوعیت کے نصاب کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے تاکہ فارغینِ مدارس کی تدریسی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ان کی تدریس کو مزید فعال ومؤثر بنایا جا سکے ۔
اس سلسلے میں دار العلوم تاج المساجد میں فارغینِ مدارس کے لئے ایک سالہ سرٹیفکٹ کورس بی۔ایڈ ۔ کی طرز پر بعنوان تعلیم و تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے خواہش مند حضرات دفتر دار العلوم سے داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔یا پھر نیچے دئے گئے فارم کا پرنٹ نکال کر پر کر لیں ۔
نوٹ: مقابلہ جاتی امتحان میں نمایاں نمبرات لانے والے امیدواروں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔
نوٹ: آدھار کارڈ، سابق میں تعلیم حاصل کرنے کی معلومات یا مارکشیٹ منسلک کریں اور امیدوار اور سرپرست کا پاسپورٹ سائز فوٹو ضرور چسپاں کریں۔