Views: 63
تعارف تاج المساجد
بھوپال شہر میں واقع تاج المساجد،شاہجہاں بیگم کی اولوالعزمی کاعظیم الشان کارنامہ ہے،بیگم صاحبہ نے ۲۸/محرم ۱۳۰۵ھ مطابق ۱۸۸۷ء میں تاج المساجدکی تعمیرشروع کی،بیگم صاحبہ کے دماغ میں اسے واقعی مسجدوں کاتاج بنانے کاخیال تھا اوراس کی علمی ودینی پوزیشن کا احترام اس طرح کیاگیاکہ اس کے گردوقفیہ جائیدادوں کا انتظام کیا ۔ اس کا احاطہ بہت وسیع تھا،ایک طرف حفاظ تیارکرنے کامدرسہ تھا،دوسری طرف علماء پیداکرنے کا،شاہجہاں بیگم اس مسجدکوعالمِ اسلامی کی عظیم مساجد کے نقشے پربناناچاہتی تھیں ،جوبیک وقت مسجدیں یعنی عبادت گاہیں بھی ہوتی تھیں اورجامعات یعنی علوم وفنون کے مراکز بھی ۔
یہ مسجدعالمِ اسلامی کی عظیم الشان مسجدوں میں سے ایک ہے، ہندوستان کی سب سے وسیع مسجدہے،دہلی کی مشہور جامع مسجدسے مشابہ ہے بلکہ اس سے ایک تہائی بڑی ہے،اورتین منزلہ ہے ۔
۳۲۵×۳۲۵ فٹ | مسجد کاصحن | ١ |
۲۵۸×۸۲ فٹ | مسجد کی چھت | ٢ |
۲۰۶×۷۲ فٹ | اندرونِ مسجد | ٣ |
۷۰ عدد | مسجد میں ستون | ۴ |
۵. ۳×۵. ۳ فٹ | ستونوں کاقطرزمین پر | ۵ |
۲۲۸ فٹ | شمالی وجنوبی میناروں کی بلندی | ٦ |
۶۲.۵ فٹ | درمیانی گنبدکی مسجدکی چھت سے بلندی | ۷ |
۶۵×۶۵ فٹ | چوکورقطر | ٨ |
داخلہ | گہرائی | چوڑائی | اونچائی | مسجد کے دروازے (فٹ) میں |
---|---|---|---|---|
۱۱ | ۴۰ | ۴۰ | ۴۷ | مشرقی صدردروازہ |
۵.۱۸ | ۱۸ | ۲۵ | ۲۵ | شمالی دروازہ |
۹ | ۱۸ | ۲۵ | ۲۵ | جنوبی دروازہ |
اندرونِ مسجد،شمالی /جنوبی اورمشرقی دالانوں کے کمروں کی تعداد ۱۲۰ہے،سب کی پیمائش ۱۳×۸.۵ فٹ ہے۔ صحنِ مسجدکے وسط میں حوض مع چبوترہ ۵۸×۵۸ ہے ۔صحن کے گوشۂ شمال ومشرق میں چارعددحوض ۸۵×۸۵ہیں ۔مکمل مسجدکی لمبائی مشرق ومغرب ۵۲۶فٹ ہے۔