Views: 9

شعبۂ مدارس ملحقہ

 

بھوپال اوراس کے اطراف دینی تعلیم کی ترویج واشاعت کی غرض سے ۱۹۹۰ء سے دار العلوم تاج المساجدنے اپنی شاخیں کھولناشروع کیں ۔ یہ شاخیں بھوپال اوراس کے قریبی علاقوں میں کھولی گئیں ،اس وقت ان کی تعداد ۳۷ہے۔ ان میں طلباء ابتدائی دینی تعلیم اورقرآن مجیدناظرہ پڑھتے اور حفظ کرتےہیں ،اس کے بعدان طلباء کوجودارالعلوم تاج المساجد میں داخلہ چاہتے ہیں ،داخلہ مل جاتاہے۔

ان شاخوں میں صبح وشام تعلیم ہوتی ہے،تاکہ وہ طلباء بھی اس سے استفادہ کرسکیں جوگورنمنٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ،اس طرح جوطلباء صبح کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ شام کے دینی مدارس میں اورجودوپہر کوگورنمنٹ مدارس میں پڑھتے ہیں وہ صبح کودینی مدارس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

چند ملحقہ مدارس ومکاتب اپنے اپنے علاقوں میں باقاعدہ ثانویہ درجات کی دینی تعلیم دے کر طلبہ کو تیار کر کے دار العلوم بھیج دیتے ہیں جہاں وہ عالمیت کی تعلیم مکمل کرتے ہیں، ان طلبہ کو ان کی تعلیمی لیاقت وصلاحیت کے اعتبار سے داخلہ دیا جاتا ہے۔

دارالعلوم اپنے امکان بھرمزیدشاخیں کھولنے کامنصوبہ رکھتاہے،تاکہ دینی بنیادی تعلیم زیادہ سے زیادہ مسلمان بچوں کودی جاسکے۔

ایسے مدرسے اور مکاتب اور ادارے جو اپنےآپ کو دار العلوم کے تعلیمی نظام سے ملحق کرانا چاہتے ہوں وہ نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کر کے فارم ڈاؤنلوڈ کر لیں اور دار العلوم کی ایمیل آئی ڈی یا ڈاک پر ارسال کر دیں۔

فہرست مدارس ملحقہ

مدرسہ کا نام ذمہ دار و سرپرست کا نام پتہ تاریخ اندراج