Views: 20

دارالافتاء

 

شرعی مسائل اور دینی معلومات سے واقفیت اور ان کو جاننا ہمیشہ سے مسلم معاشرہ کی بنیادی ضرورت رہی ہے اس سلسلے میں ہمیشہ سے امت کے افراد علماء دین سے اپنے مسائل پوچھتے رہے ہیں، مسلم حکومتوں اور ریاستوں کے ختم ہونے کے بعد یہ فریضہ امت کے علماء ، ادارے اور خاص طور سے مدارس دینیہ ادا کر رہے ہیں دارالعلوم تاج المساجد میں بھی اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے ’’افتاء‘‘ کاشعبہ قائم کیا گیا ہے،اس شعبہ میں دینی وشرعی مسائل کاجواب دارالعلوم کے فقہ کے اساتذہ دیاکرتے ہیں ، اہم فتاویٰ کی نقل رکھنے کابھی اہتمام ہے ۔

اب زمانے کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آنلائن استفتاء کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہےجس میں ہماری ویب سائٹ کے زائرین جب چاہیں سہولت کے ساتھ اپنے مسائل کو پوچھ سکتے ہیں۔

اس شعبے کے قیام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دار العلوم میں ایسے افراد تیار کئے جائیں جو فن فقہ اور افتاء کی مہارت رکھتے ہوں۔ اور امت کی یہ ضرورت پوری کریں۔