Views: 12

چندہ وعطیات

اپیل

 

برادران اسلام!

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
 
 
 

دارلعلوم تاج المساجد وسطی ہند کے عظیم ترین اسلامی اداروں میں سے ایک ہے۔ حفظ ، مکتب اور عالمیت کی اعلیٰ معیار کی تعلیم دینے کے علاوہ یہ تبلیغ اور سماجی کاموں کے شعبے میں ۱۹۴۸ء سے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ یہ عالمی شہرت یافتہ اسلامی ادارہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کی ایک معروف ومشہور شاخ ہے۔ اس کی بنیاد مولانا محمد عمران خان ندوی ازہری نے علامہ سید سلیمان ندوی ریاست بھوپال کے سابق قاضی شہر اور حضرت مولانا شاہ یعقوب صاحب مجددی عليهم الرحمة کی مدد سے رکھی تھی۔

دارلعلوم تاج المساجد ندوۃ العلماء کے نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس کے جدید مضامین کی تعلیم بھی دیتا ہے۔ ہمارے یہاں سے فارغ علما دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور مختلف تعلیمی شعبوں میں اپنی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کے لئے جانے جاتے ہیں۔ دار العلوم شہر اور اطراف شہر کے ۴۰ ملحقہ مدرسوں کو مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے ۔

: تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دارلعلوم تاج المساجد کے مزید تین اہم مقاصد بھی ہیں

  • • تعلیم وتربیت کے ساتھ اخلاق کی شائستگی اور اسلام کی فکری بالادستی کا شعور بیدارکرنا۔
  • • ملک کے دور دراز علاقوں میں اسلامی تعلیمات کی تبلیغ وترویج۔
  • • ہندوستان کی عظیم الشان اور سب سے بڑی مسجد “تاج المساجد” کی نامکمل عمارت کو مکمل کرنا۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ زیادہ تر مدرسے زکوٰۃ، صدقات، خیرات اور عطیات کی شکل میں دیئے گئے عوامی چندے سے چلائے جاتے ہیں۔ ہمارا کام، متعدد جہتوں اور پہلوؤں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے،ہمیں خطیر مالی امداد کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہمارا تعمیراتی اور تعلیمی نظام زیادہ تر ہمارے خیر خواہوں کی فیاضانہ حمایت پر منحصر ہے۔

لہذا، آپ سے مخلصانہ التجا ہے کہ آپ اپنے صدقہ و زکوٰۃ اور عطیات کی رقم کو دارالعلوم تاج المساجد کے درج ذیل اکاؤنٹس میں چیک/ڈرافٹ یا آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے ارسال کریں۔ آپ کی مالی امداد اور تعاون ہمارے ادارے کے لئے انتہائی قیمتی ہے۔ اللہ ہماری مدد کرے اور علم اور دین کی راہ میں ہماری عاجزانہ کوششوں کو قبول کرتے ہوئے دونوں جہاں میں اپنے بہترین انعام واحسان سے نوازے۔

نام بینک برانچ اکاؤنٹ نمبر IFSC کوڈ مقصد
DARUL ULOOM TAJUL MASAJID,BPL Indian Bank Bhopal Royal Market 20602765220 IDIB000R659 Zakaat & Sadqa
WAQF TAJUL MASAJID Indian Bank TTTI Bhopal 50508631143 IDIB000T610 Donation