Views: 22

عا لمیت (دراساتِ اسلامیہ کالج)

دار العلوم تاج المساجد کا سب سے اہم شعبہ شعبۂ عالیہ ہے جس کانصابِ تعلیم ندوۃ العلماء کے شعبہ عالیہ کے مطابق ہے جس کی مدت تعلیم چار سال پر مشتمل ہے،اس شعبہ میں ان طلباء کوداخلہ ملتاہے جوثانویہ سے فارغ ہوچکے ہوں ،یا اس کے مساوی تعلیم انھوں نے کسی مستند ادارہ سے حاصل کی ہو۔

:جومضامین اس شعبہ میں پڑھائے جاتے ہیں وہ حسبِ ذیل ہیں

توحید وعقیدہ ، تفسیرواصولِ تفسیر ، حدیث واصولِ حدیث ، فقہ واصولِ فقہ ، علم الفرائض ، عربی نثرونظم، صرف ونحو وعلم بلاغت ، تعبیر، مطالعہ، تاریخِ ادبِ عربی ونقد ، اردو ادب، انگریزی ادب، فلسفہ ، تاریخ وتراجم، جغرافیہ اسلامیہ ، علم الاجتماع ، اسلامی ثقافت وتمدن ،معاشیات وغیرہ۔

عالمیت کے چوتھے سال میں کامیابی کے بعدطالبِ علم کودارالعلوم سے عا لمیت (بی،اے) ’’لیسانس‘‘ کی ڈگری دی جاتی ہے،سندی سال کا یہ امتحان دار العلوم ندوۃ العلماء کے زیر اہتمام منعقد ہوتا ہے ۔