Views: 1

دار الاقامہ ومطبخ

 

دار العلوم تاج المساجد وسط ہند کا مرکزی دینی تعلیمی وتربیتی ادارہ ہونے کی وجہ سے خالی بھوپال کے طلبہ کا ہی مرجع نہیں ہے بلکہ ایک بڑی تعداد طلبہ کی اطراف بھوپال اور ملک کے تمام گوشوں سے یہاں تعلیم حاصل کرنے آتی ہے،بیرون بھوپال سے آنے والے طلبہ کی سہولت کے لئے دار العلوم میں دار الاقامہ کا بھی نظم قائم ہے۔

یہاں طلبہ کی سبھی ضروریات کو پورا کرنے کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ دینی واخلاقی تربیت کو بھی ملحوظ نظر رکھا گیا ہے ، بڑے اور چھوٹے بچوں کے لئے علاحدہ علاحدہ دار الاقامہ کا انتظام کیا گیا ہےجس میں کشادہ روشن اور ہوا دار کمرے ہیں ،صاف ستھرے بیت الخلاء ، سردی میں گرم پانی کا انتظام ، کھیل کے لئے میدان اور ورزش کے لئے جم ہے۔

شروع سے ہی اس بات کا اہتمام کیا گیا ہے کہ طلبہ کو پلنگ پر سلایا جائے ، طلبہ کی دینی تعلیمی اور اخلاقی تربیت ونگرانی کے لئے ہمہ وقت نگرانانِ دار الاقامہ رہتے ہیں، دوپہر اور مغرب بعد اضافی تعلیم کے لئے اساتذۂ دار العلوم کا انتظام کیا جاتا ہے۔

طلبہ کے کھانے پینے کی ضروریات کے لئے مطبخ ودار الطعام کا بھی انتظام ہے جہاں طلبہ کو صحت مند اور وافر مناسب ومتنوع قسم کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے، اسلامی ثقافت اور آداب کے ساتھ کھانا کھانے کے لئے وسیع وعریض دار الطعام ہے جہاں طلبہ نگرانوں کی موجودگی میں کھانا تناول کرتے ہیں۔