Views: 14
شعبۂ دعوت وارشاد
دار العلوم کے قیام کے مقاصد میں ایک اہم مقصد دعوت وارشاد بھی ہے،اس کے لئے دار العلوم میں ایک خاص شعبہ قائم ہے، اس شعبہ کے ذریعہ طلبہ کو دعوت و ارشاد کے کام کی تربیت فراہم کی جاتی ہے، اس کے لئے ان کو تقریر وتحریر کی مشق کرائی جاتی ہے، دعوت کے عملی تجربہ کے لئے ہفتہ واری جماعتوں میں طلبہ کو بھیجا جاتا ہے، وقتا فوقتا دار العلوم میں جوڑ و اجتماعات وعوامی اجلاسات کئے جاتے ہیں۔